سر محمود ظفر اقبال ہاشمی صاحب کی طرف سے "قلم، قرطاس اور قندیل" کی صورت میں موصول ہونے والا ایک اور گراں قدر تحفہ۔۔ ہاشمی صاحب کا ایک مرتبہ پھر بے حد شکریہ کہ آپ نے اتنی محبت سے اپنا حال ہی میں شائع ہونے والا ناول ارسال فرمایا۔ "قلم، قرطاس اور قندیل" روئے ارض پر موجود قیمتی ترین رشتے "دوستی" پر انتہائی سادہ اسلوب میں لکھا گیا ایک بہترین ناول ہے۔ ہاشمی صاحب کا فنون لطیفہ سے عشق آپ کے تمام ناولز سے جھلکتا ہے لیکن "قلم، قرطاس اور قندیل" اس اعتبار سے سب میں نمایاں ہے۔ یہ ناول فنون لطیفہ میں سے ایک قدیم ترین فن "فن خطاطی" کی ترویج میں یقیناََ اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے اور ناول میں موجود اس فن سے متعلق معلومات بھی میرے لیے انتہائی مفید ثابت ہوئیں۔ مجھے ذاتی طور پہ ہاشمی صاحب کا سادہ اسلوب بہت متاثر کرتا ہے۔ زندگی کے چھوٹے چھوٹے لیکن انتہائی اہم اسباق سادہ الفاظ میں قارئین کے اذہان میں منتقل کرنے کے فن میں ہاشمی صاحب کمال رکھتے ہیں۔
دلی دعا کے اللہ پاک ہاشمی صاحب کے قلم کی تاثیر میں اضافہ فرمائیں اور آپ اردو ادب کے آنگن میں یوں ہی سدا نگینے سجاتے رہیں۔ آمین :) :)
Comments
Post a Comment