جینیرک ڈرگز

پچھلے دنوں بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کے ایک پروگرام کا کلپ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ موضوع تھا ''جینیرک ڈرگز'' ۔ جیسے جیسےکلپ دیکھتا گیا قوم اور ذمہ داران کی بے حسی پر دل دکھتا گیا ۔ پروگرام کے اسپیشل گیسٹ کے مطابق بازار سے عام ملنے والی Brand-name ادوایات ان کی بازاری قیمت کے مقابلے میں 20 سے 60 فیصد تک کے فرق سے کم قیمت میں دستیاب ہوسکتی ہیں ۔ ۔ پروگرام کے ختم ہونے کے بعد جینیرک ڈرگز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کا تجسس بڑھ گیا سو میں موضوع سے متعلق ویبسائٹس پر پہنچ گیا جو کہ درج کیے دیتا ہوں۔
http://MedicineNet.com اور http://patient.co.uk
مذکورہ ویبسائٹس سے حاصل ہونے والی معلومات کچھ یوں ہیں :

• جینیرک ادوایات عام استعمال ہونے والی مشہور برانڈز کی ادوایات جتنی ہی پراثر ہوتی ہیں

• جینیرک ادوایات کے ایفیکٹس اور سائیڈایفیکٹس بھی عام استعمال ہونے والی ادوایات جیسے ہی ہیں

• مختلف فارماسوٹیکل کمپینوں کے درمیان پائے جانے والی مقابلہ بازی کی فضا اور ڈرگ مافیا ادوایات کے نرخوں میں اس قدر اضافے کا مؤجب ہیں

الغرض جینیرک ادوایات ہماری عام استعمال ہونےوالی ادوایات ہی ہیں جنہیں صرف اسلئے مارکیٹ میں فروخت کیلئے نہیں پیش کیا جاتا کیونکہ وہ کسی خاص برانڈ کی تیار کردہ نہیں ہیں، امریکہ کے ایک ادار ے FDA (Food and Drug administration) کے مطابق :

"Generic drugs are just as safe and just as effective as their brand-name counterparts , and they are a cost effective way of achieving substantial savings"

امریکہ کے ہی ایک اور ادارے -AMA American Medical Association کی ویبسائٹ پر بھی مجھے کچھ اس طرح کے ہی خیالات پڑھنے کو ملے اس کے علاوہ صحت سے متعلق عالمی ادارہ WHO بھی جینیرک ادوایات کے بارے میں اسی رائے سے متفق ہے ۔

اب ضروری امر یہ ہے کہ معاشی مسائل سے دوچار پاکستانی حکومت کو بھی یہ چاہیے کہ وہ غریب عوام کی خوشحالی کیلئے مارکیٹ میں جینیرک ادوایات کو متعارف کروائے اور ان کے استعمال کے فروغ کیلئے بہتر اقدامات کرے ۔

بھارت کے صوبے راجھستان کی حکومت نے صوبہ بھر میں ایسے اداروں کو خصوصی لائسنس جاری کیا جو معاشی بدحالی کے شکار صوبے میں جینیرک ڈرگز تک عوام کی رسائی کو ممکن بنا سکیں ۔ راجھستانی حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھایا جانے والا یہ قدم قابلِ ستائش ہے ۔

امید ہے پاکستان میں بھی حکومت ڈرگ مافیا کے اثر کو توڑتی ہوئی بہت جلد عوام اور قومی خزانے کی بہتری کیلئے ایسے اقدامات کرے گی۔

Comments